جموں11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دو شہریوں اورمبینہ دہشت گردوں کے مارے جانے ا مخالفت میں ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن بھی ہڑتال رہی۔حاصل معلومات کے مطابق، پلوامہ قصبے میں دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہے اور گاڑی بھی سڑکوں پرنہیں چلیں۔اس سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا چھایاہواتھا۔ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی بھی متاثرہوئی ہے اور لوگوں کو اپنے اپنے مقام تک پہونچنے میں کافی حد تک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ضلع کے کچھ حصوں میں کچھ ایک نجی گاڑیاں چلتی ہوئی دکھائی دیں۔ضلع کے کچھ علاقوں سے مظاہرین نوجوانوں اور سیکورٹی سیل کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہونے کی بھی اطلاعات بھی ملی ہیں۔